Mar ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • دمشق، اسرائیل کی جارحیت ناکام
    دمشق، اسرائیل کی جارحیت ناکام

شامی فوج نے منگل کی رات دارالحکومت دمشق کے مضافات میں اسرائیل کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا۔

سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے دمشق کی فضا میں اسرائیل کے کئی میزائلوں کو تباہ کر دیا۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ میزائل اسرائیل کے جنگی طیاروں سے داغے گئے تھے۔ العالم نے بھی رپورٹ دی ہے کہ اس میزائل حملے کا مقصد دمشق کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانا تھا۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت شام میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کی غرض سے اکثر و بیشتر شامی فوجی ٹھکانوں اور دیگر مقامات کو جارحیت کا نشانہ بناتی رہتی ہے۔

شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی حمایت سے دہشت گرد گروہوں کی جانب سے، علاقے کا توازن غاصب صیہونی حکومت کے مفاد میں تبدیل کرنے کی غرض سے شام پر کئے جانے والے حملوں سے شروع ہوا ہے جبکہ شامی فوج نے ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت سے اپنے ملک سے دہشت گرد گروہ داعش کا صفایا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف اس کی کارروائی بدستور جاری ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام میں دہشت گرد گروہوں کی شکست پر غاصب صیہونی حکومت کو گہری تشویش لاحق ہے۔

 

ٹیگس