افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ 9 اہلکار جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i382936-افغانستان_میں_فوجی_ہیلی_کاپٹر_کو_حادثہ_9_اہلکار_جاں_بحق
افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر کے سانحے میں 9 سرکاری اہلکار جاں بحق ہوگئے ہيں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۵:۰۵ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر کے سانحے میں 9 سرکاری اہلکار جاں بحق ہوگئے ہيں۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کی وزرات دفاع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں عملے اور اسپیشل فورس کے کئی افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 
افغانستان کی فضائیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران ایک راکٹ کا نشانہ بن کر حادثے کا شکار ہوا ہے۔
وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ میدان وردک میں پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔