Mar ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں جشن نوروز کا انعقاد اور حضرت علی ع کے علم کی تنصیب

افغانستان میں عید نوروز کی تقریبات کے موقع پر خلیفہ رسول ص حضرت امام علی علیہ السلام کا علم نصب کیا گیا اور آپ کا پرچم پھرایا گیا

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق عید نوروز کے موقع پرافغانستان کے دارالحکومت کابل اور شہر مزار شریف میں واقع مولا علی ع سے منسوب مزار پر حضرت علی علیہ السلام کا پرچم پھرایا گیا اور عوام نے ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی ۔ 

افغانستان میں بھی ایران ہی کی مانند عید نوروز کا جشن منایا جاتا ہے ۔ 

نئے شمسی سال کے آغاز پر قدیم روایات کے مطابق ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عید نوروز کا جشن منایا جاتا ہے ۔

 ایران میں سنیچر کو دوپہر ایک بج کر سات منٹ اٹھائیس سیکنڈ پر نئے شمسی سال سن چودہ سو کا آغاز ہوا ۔ 

اقوام متحدہ نے تیئس فروری دوہزار دس میں ایک قرار داد پاس کر کے اکیس مارچ کو نوروز کا عالمی دن قراردیا اور ممالک سے اس مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کرکے اس کا احترام کرنے اور اس کی ترویج کرنے کی اپیل کی  ۔ 

 

خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

ٹیگس