Mar ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • صدر بشار اسد اور ان کی اہلیہ کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

شام کےایوان صدر نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ہوجانے والے صدر بشار اسد اور ان کی اہلیہ اب پوری طرح صحتمند ہیں

سانا نیوز ایجنسی نے شام کے ایوان صدر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صدر بشار اسد اپنی اہلیہ الاسما کے ہمراہ منگل کو دفتر پہنچے ۔

صدر بشار اسد کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر بشار اسد اور ان کی اہلیہ نے قرنطینہ کی مدت مکمل کرلی ہے اور پوری طرح صحتیاب ہو کرآج سے اپنا معمول کا کام کاج شروع کردیا ہے۔

شام کے ایوان صدر نے مارچ کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ صدر بشار اسد اور ان کی اہلیہ اسماء الاسد کورونا میں مبتلاء ہوگئے ہیں ۔

شام میں اب تک اٹھارہ ہزار چھے سو اڑتیس افراد کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے بارہ ہزار چار سو بانوے افراد صحتیاب اور ایک ہزار دوسو سینتالیس افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں ۔

ٹیگس