یمن کی جوابی کارروائي پر امریکہ کو درد ... پنٹاگون نے حملے روکنے کی اپیل کی
پنٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ پوری سنجیدگی کے ساتھ سعودی عرب کی حمایت اور اس کے دفاع کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
فرینٹیر پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پنٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ واشنگٹن سعودی عرب کے دفاع اور شاہی حکومت کی حمایت سے متعلق اپنے وعدوں کی پاسدرای کرتا رہے گا۔
انہوں نے دعوی کیا کہ سعودی عرب کو حملوں کا سامنا ہے اور اس میں شک و شبہے کی کوئی گنجائش نہیں۔
پینٹاگون کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی وزیر خارجہ اس معاملے پر سنجیدہ ہیں اور کچھ ہفتے پہلے انہوں نے سعودی ولی عہد سے بات چیت بھی کی ہے۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ وہ حوثیوں سے اپیل کرتے ہیں وہ سعودی عرب کے خلاف حملے بند کردیں اور سیاسی راہ حل کے حصول کی کوشش کریں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ صدر جو بائیڈں نے مغربی ایشیا سے امریکی فوجیوں اور فوجی سازمان میں کمی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
خبروں کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے
یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں