طالبان کے ہاتھوں افغان علما کی ٹارگٹ کلنگ
Apr ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
افغان طالبان نے گزشتہ سال کے دوران ملک کے چودہ صوبوں میں اٹھائیس علمائے کرام کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر شہید کیا ہے۔
نیوز ایجنسی آوا پریس کے مطابق، افغانستان کی نیشنل سیکورٹی کونسل نے کہا ہے وہ گزشتہ سال طالبان کے ہاتھوں میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن کر شہید ہونے والے علمائے کرام کے قتل کے معاملات کا جائزہ لے رہی ہے۔
افغانستان کی نیشنل سیکورٹی کونسل کے مطابق، گزشتہ سال کے دوران ملک کے مختلف صوبوں میں متعدد دینی مدرسوں اور اسکولوں کو بھی طالبان نے تباہ کردیا ہے۔
افغانستان میں ایک عرصے سے مختلف مسالک کے علمائے کرام کے قتل کا سلسلہ جاری ہے۔اگرچہ تاحال کسی فرد یا گروہ نے ٹارگٹ کلنگ کی ان وارداتوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغان عہدیدار طالبان کو ایسے حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔