Oct ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
  • افغانستان 6.3 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا

افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان ہفتہ کی صبح 6.3 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، جس کا مرکز خطے کے سب سے بڑے شہر ہرات کے قریب تھا، زلزلے سے اب تک کسی جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ تاہم غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ مغربی افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، اس کے علاوہ مٹی کے تودے اور عمارتیں گرنے کی اطلاعات بھی ہیں، جس کے سبب یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔

امریکا کے جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ہرات کے شمال مغرب میں 40 کلومیٹر دور تھا، اور اس کے فوری بعد 5.5، 4.7 اور 6.3 کی شدت کے تین آفٹر شاکس بھی آئے۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ جب صبح گیارہ بجے کے قریب پہلا زلزلہ آیا، تو رہائشی اور دکاندار عمارتوں سے بھاگ گئے۔  لوگ پریشان اور خوفزدہ ہیں، خواتین، مرد، بچے، ہر شخص اپنے گھر سے باہر نکل آیا، اس کے بعد آفٹر شاکس بھی آئے، ہر شخص پریشان ہے، کوئی بھی اپنے گھر کے اندر نہیں جانا چاہتا۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایران، ترکمانستان اور ازبکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

ٹیگس