Apr ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • الجزائر میں مظاہروں کی نئی لہر

الجزائری عوام نے ایک بار پھر اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر مظاہرے شروع کرديئے ہيں۔

شمالی افریقہ کے ملک الجزائر میں حکومت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے، لوگوں نے فری الجزائرکے نام سے مظاہرہ کیا، مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔

دارالحکومت کی سڑکوں پر ہزاروں مظاہرین نے سیاسی نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے لیے احتجاج کیا، شرکا نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا ، رکھے تھے اور وہ ملک پر مسلط حکمرانوں کو فرانس نواز قرار دے رہے تھے۔

لوگوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد ان کے ملک میں مکمل جمہوریت ہو گی اور ان کے بچے آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔ احتجاج میں بچوں اور

خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

الجزائر نے ساٹھ کے عشرے میں سالہا سال کی جدوجہد کے بعد فرانسیسی استعمار سے آزادی حاصل کی تھی۔

ٹیگس