طالبان کے ہاتھوں سات افغان سیکورٹی اہلکار گرفتار
ایک جاسوس کی خیانت کے باعث افغانستان کے سات سیکورٹی اہلکاروں کو طالبان نے قیدی بنالیا ہے
افغانستان کے صوبہ فراہ کی صوبائی کونسل کے رکن شاہ محمود نعیمی نے آوا نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے کاھدانگ علاقے میں سات سیکورٹی اہلکار اپنے درمیان موجود جاسوس کی خیانت کے باعث طالبان کے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے ۔
مذکورہ صوبائی عہدیدار نے مزید کہا کہ کاھدنگ پولیس اسٹیشن میں آٹھ سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی پر تھے جن میں سے ایک طالبان کا جاسوس تھا جس نے کسی طرح کی جھڑپ و مزاحمت کے بغیر تمام سیکورٹی اہلکاروں اور ان کے ہتھیاروں کو طالبان کے حوالے کرا دیا ۔
فراہ کی صوبائی کونسل کے رکن نے مزید کہا کہ اب تک ان گرفتار ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
اس سے پہلے بھی سیکورٹی مراکز میں موجود جاسوس، سیکورٹی اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بناتے یا طالبان کی کارروائی کے لئے زمین ہموار کرتے رہے ہیں۔