Apr ۱۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۳۳ Asia/Tehran
  •   بیرونی افواج کے انخلا کے بعد کی صورتحال کے لئےآمادہ ہیں، افغان صدر

افغانستان کے صدر نے اپنے ملک سے بیرونی افواج کے انخلا کو اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے سلسلے میں کابل مکمل طور پر آمادہ ہے

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے اتوار کے روز کابل میں ایک اجلاس میں کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے اعلان سے افغانستان کی تاریخ میں پہلی بار ملک کا نظم و نسق چلانے اور افغانستان کی ترقی و پیشرفت کا اہم تاریخی موقع فراہم ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کے برسوں کے بارے میں کئی سال پہلے ہی منصوبے تیار کئے جاچکےہیں۔

افغانستان کے صدر نے پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ دوست اور پڑوسی ملک کی حیثیت سے پاکستان افغانستان کے ساتھ رہے گا۔

افغان صدر نے کہا کہ دوستی و دشمنی کا انتخاب پاکستان کے ہاتھ میں ہے اور دوستی کی صورت میں افغانستان علاقائی و بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے کر پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔اس اجلاس کے دوران افغان صدر نے افغانستان کے سولہ کمانڈروں اور سیکورٹی افسروں کو نشان شجاعت بھی عطا کیا۔

ٹیگس