مسجد الحرام میں خواتین سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی پر رد عمل
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i384795-مسجد_الحرام_میں_خواتین_سیکورٹی_اہلکاروں_کی_تعیناتی_پر_رد_عمل
مسجد الحرام میں خواتین سیکورٹی اہلکاروں کو صحن مطاف میں تعینات کر نے پر سوشل میڈیا میں اس پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۲ Asia/Tehran
  • مسجد الحرام میں خواتین سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی پر رد عمل

مسجد الحرام میں خواتین سیکورٹی اہلکاروں کو صحن مطاف میں تعینات کر نے پر سوشل میڈیا میں اس پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔

القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے خاتون پولیس آفیسر کی مسجد الحرام کے صحن مطاف میں تعیناتی کو شرعی قوانین کے منافی قرار دیا جا رہا ہے اور اس اقدام کے مخالفین کا کہنا ہے کہ کعبہ امن الہی کی جگہ ہے اور خواتین کو سکیورٹی پر مامور کرنا اور وہ بھی فوجی لباس میں مناسب نہیں ہے۔ تاہم بعض نے اس اقدام کو خواتین عمرہ زائرین کی رہنمائی اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے مناسب قرار دیا ہے۔