طالبان کا حملہ 9 فوجی جاں بحق 16 اغوا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i385543-طالبان_کا_حملہ_9_فوجی_جاں_بحق_16_اغوا
طالبان چوکی پر قبضہ کرنے کے بعد فوجی سازوسامان اور ہتھیار اپنے ساتھ لے گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
  • طالبان کا حملہ 9 فوجی جاں بحق 16 اغوا

طالبان چوکی پر قبضہ کرنے کے بعد فوجی سازوسامان اور ہتھیار اپنے ساتھ لے گئے۔

افغانستان کے صوبے بغلان کے صوبائی کونسل کے رکن اسدالله شہباز نے آج افق خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نےبغلان میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 9 فوجی جاں بحق ہوگئے۔ اس حملے میں طالبان 16 فوجیوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کل رات سے شروع ہونے والی یہ جھڑپ صبح ختم ہوئی اور اس چوکی پر طالبان کا قبضہ ہو گیا۔

اسدالله شہباز کا کہنا تھا کہ طالبان نے چوکی پر قبضہ کرنے کے بعد فوجی سازوسامان اور ہتھیار اپنے ساتھ لے گئے اور فوج کی کئی بکتر بند گاڑیوں کو آگ لگا دی۔