May ۰۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۴ Asia/Tehran
  • فلسطینی علاقے شیخ جراح کا کیس ہیگ کی بین الاقوامی عدالت منت‍قل

فلسطین کی خود مختار انتظامیہ نے ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کے اٹارنی جنرل کے نام اپنے ایک مراسلے میں مشرقی بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں فلسطینیوں کے خلاف انجام پانے والے جرائم کی پوری تفصیل کے ساتھ شکایت کی ہے -

اخبارالشرق الاوسط کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے منگل کے روز ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کی اٹارنی جنرل فاتو بنسودا کے نام اپنے مراسلے میں بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے مقابلے میں ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کی جانب سے کھلا اور اعلانیہ موقف اختیار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فلسطینی انتظامیہ کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ شیخ جراح کے علاقے کے لوگوں کو جبری نقل مکانی کے خطرے سے بچانے کے لئے فلسطینی انتظامیہ کی وزارت خارجہ اپنی سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ اردن کے اپنے بھائیوں کے ساتھ بھی مکمل ہم آہنگی بنائے ہوئے ہے-

فلسطینی وزارت خارجہ نے اس علاقے کے فلسطینی شہریوں کے بارے میں اسرائیل کی عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا ہے اور زور دے کر کہا ہے کہ اس علاقے کے فلسطینیوں سے غاصب صیہونی حکومت کی درخواست بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

فلسطینی انتظامیہ نے صراحت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کا اقدام کھلی جارحیت ہے جس کے تحت قاتل اور مقتول کو ایک ساتھ ایک ہی صف میں لا کھڑا کردیا گیا ہے۔ 

جس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ صیہونی حکومت کی عدالت جارحیت کی پردہ پوشی کرتے ہوئے غاصب صیہونیوں کو شیخ جراح کے فلسطینیوں  کے خلاف جارحیت کی کھلی چھوٹ دے رہی ہے تا کہ ان فلسطینیوں کی زمین و جائیداد کو قبضایا جا سکے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی عدالت نے شیخ جراح کے علاقے کے فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو صیہونیوں کے لئے خالی کردیں اس لئے کہ یہ مکانات صیہونیوں کو الاٹ کئے جا چکے ہیں ان  فلسطینیوں کو مکانات خالی کرنے کے لئے اگست تک کی مہلت دی گئی ہے۔

دوسری جانب جہاد اسلامی فلسطین کے رکن احمد المدلل نے کہا ہے کہ فلسطینی بیدار ہیں اور ان کی تحریک مزاحمت جاری ہے جس کی بدولت غاصب صیہونی حکومت کا کوئی بھی منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا , انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے سارے جارحانہ منصوبوں کے مقابلے میں استقامت کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا اور غاصب صیہونیوں کو اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا  انھوں نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اگر یہ سجھتی ہے کہ فلسطینیوں کو جاحیت کے ذریعے مرعوب کر لیا جائے گا اور ان کو دبا دیا جائے گا تو یہ اس کی بہت بڑی غلط فہمی ہے۔

ٹیگس