May ۰۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۸ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی فائرنگ، 2 فلسطینی نو جوان شہید

صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں دو فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

جمعے کو مغربی کنارے پر واقع سالم چیک پوسٹ پر اسرائیلی فوجیوں نے کچھ فلسطینی نوجوانوں کو مارا پیٹا اور ان پر فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے دو فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو نوجوانوں کی شہادت کے علاوہ گولی لگنے سے ایک اور فلسطینی شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

اس سے پہلے بدھ کے روز بھی اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کر دی تھی جس میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور دو ديگر زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوجی روزانہ مختلف بہانوں سے مظلوم فلسطینیوں کا قتل اور ان پر بلا سبب فائرنگ کرتے ہیں۔

 

ٹیگس