May ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۸ Asia/Tehran

 فلسطینی استقامتی محاذ نے صیہونی جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے سیکڑوں میزائیل مقبوضہ علاقوں میں واقع صیہونی ٹھکانوں پر فائر کئے ہیں۔

منگل کے روز تل ابیب کے جنوب میں واقع اشدود اور شمال میں واقع حیفا سے پورے دن سائرن کی آوازيں سنائي دیتی رہیں ۔ اسرائيلی فوج نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ پناہ گاہوں سے قریب ہی رہیں- حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ اس نے منگل کی شام تل ابیب پر ایک سو تیس  میزائيل فائر کئے ہيں

شدید سنسر اور کڑی نگرانی و نظارت کے باوجود تل ابیب سے ملنے والی رپورٹوں میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ غزہ سے داغے جانے والے راکٹ حملوں سے جگہ جگہ آگ لگی ہوئی ہے۔ 

تل ابیب میں حماس کے راکٹ حملوں سے خوف و ہراس واضح طور دیکھا جاسکتا ہے۔

 

یہ بھی خبریں ہیں کہ تل ابیب موجود زیرزمین ٹنلز اور خندقوں کو کھولدیا گیا ہے تاکہ حماس کے راکٹ حملوں سے محفوظ رہا جاسکے۔

 

دفاعی ماہرین حماس کے جوابی حملوں کو ابتک کی سب سے بڑی جوابی کارروائی قرار دے رہے ہيں۔

 

 

 

ٹیگس