صیہونیوں کی شکست کی پہلی علامت ، شیخ جراح محلے کے باشندوں کے انخلا کا فیصلہ موخر
May ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۳:۴۴ Asia/Tehran
تل ابیب نے پسپائی اختیار کرلی، شیخ جراح محلے کو خالی کرانے کے احکامات پر عمل درآمد موخر -
صیہونی حکومت کے فوج کے حساس اداروں اور انٹیلیجنس ایجنسی کی ایک خفیہ رپورٹ کی بیناد پر صیہونی حکومت کی عدالت نے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور استقامتی گروہوں کے دباؤ کی وجہ سے شیخ جراح محلے کے باشندوں کے انخلاء کے عمل کو التوا میں ڈالے جانے کا حکم دیدیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق صہیونی حکومت کی عدالت نے پیر کے روز ایک نشست میں یہ حکم جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے خفیہ اداروں نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ اگر شیخ جراح محلے کے باشندوں کو ان کے گھروں سے نکالا گیا تو کشیدگی اور جھڑپوں میں شدت آجائے گی۔