فلسطینیوں سے صیہونی حکومت کے خلاف انتفاضہ کی اپیل
May ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۲ Asia/Tehran
خلق محاذ برای آزادی فلسطین نے صیہونی حکومت کے خلاف مقبوضہ علاقوں میں انتفاضہ شدید کرنے کی اپیل کی ہے۔
خلق محاذ برای آزادی فلسطین نے فلسطینی قوم کے جوانوں کو دعوت دی ہے کہ جمعے کے روز مقبوضہ فلسطین اور فلسطین کے تمام علاقوں میں غاصب کالونیوں کے شہریوں اور صیہونی حکومت کے فوجیوں کے خلاف تصادم اور انتفاضہ کو شدید کر دیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خلق محاذ برای آزادی فلسطین کے بیان میں آیا ہے کہ جمعے کے روز فلسطین کے تمام علاقوں، سرحدی علاقوں اور مقبوضہ علاقوں میں صیہونی انتہا پسندوں اور فوجیوں کے خلاف اپنے انتفاضہ کو شدید کردیں اور شدید تصادم کے لئے تیار رہیں۔