Mar ۲۲, ۲۰۲۶ ۰۰:۵۳ Asia/Tehran
  • ایران و ہندوستان کے وزرائےخارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو ، کئ امور پر اتفاق

ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ نے باہمی رابطوں اور علاقائی ممالک کے ساتھ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، جس میں خطے اور بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ بات چیت کا محور امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر جاری فوجی جارحیت اور اس کے علاوہ دو طرفہ تعلقات اور تعاون کا جائزہ تھا۔
سید عباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کی حالیہ حملوں اور ایران کے جائز دفاع سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے ہندوستانی ہم منصب کو آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خودمختار ممالک کو چاہیے کہ وہ جنگ شروع کرنے والے اور حملہ آور فریق پر دباؤ ڈالیں تاکہ یہ جارحیت ختم ہو اور ایران کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر دوبارہ کوئی حملہ نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال بھی مجموعی علاقائی کشیدگی کا حصہ ہے، جو امریکا اور اسرائیل کے مخالفانہ اور جارحانہ اقدامات کا نتیجہ ہے۔ عراقچی نے واضح کیا کہ حالات کے معمول پر آنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ حملے فوراً روکے جائیں، اور جنگ بندی ایسے ضمانتی اقدامات کے ساتھ ہو جو دوبارہ کسی جارحیت کو روک سکیں۔
ہندوستانی وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس