May ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
  • ہرات - خواف ریلوے کے سیکورٹی گارڈ پر حملہ، چھے جاں بحق

ہرات- خواف ریلوے کے 6 محافظین بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے ہيں۔

افغانستان کے سرکاری ذرائع نے مغربی افغانستان میں ہرات – خواف ریلوے کے 6 محافظوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے، مذکورہ ریلوے لائن اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کو ایک دوسرے سے ملاتی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہرات کے مقامی حکام نے بتایا ہے کہ "غوریان" شہر کے قریب کل دوپہر ہونے والے اس دھماکے میں ہرات – خواف ریلوے کے محافظین کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے 6 محافظین اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں، ابھی تک کسی فرد یا گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

خواف – ہرات ریلوے لائن کا افتتاح گزشتہ برس ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایران اور افغانستان کے سربراہان مملکت نے کیا تھا۔

225 کلومیٹر طویل اس ریلوے لائن کو اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے خرچ پر تعمیر کرایا ہے۔

 

ٹیگس