Jun ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • ای سی او کا اسلام آباد اجلاس

اسلام آباد میں اقتصادی تعاون کی علاقائی تنظیم ای سی او کا دوسرا پارلیمانی اجلاس جاری ہے۔

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ آج اس اجلاس کا آخری دن ہے۔ علاقائی اجماع کے لئے پارلیمانی مشارکت کے زیر عنواں جاری اس اجلاس میں ایران بھی ایک شریک ملک رہا ہے۔
اجلاس کا افتتاح منگل کو صدر پاکستان کی تقریر سے ہوا۔ منگل کو ایران کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے بھی اجلاس سے آن لائن خطاب کیا۔
اس اجلاس کے موقع پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران اور پاکستان، ای سی او کے بانی ملک کی حیثیت سے تنظیم کے اہداف کے حصول کے لئے علاقائی اجماع میں بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ای سی او کے رکن ملکوں کے دوسرے پارلیمانی اجلاس کے ایجنڈے میں، رکن ملکوں کے درمیان تجارت کا فروغ، علاقائی رابطے کے تقویت اور باہمی تعاون کے فروغ کی نئی راہوں تک پہنچنے کے لئے پارلیمانی تعاون شامل رہا ہے۔
اسد قیصر نے پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان ریلوے لائن کے پروجیکٹ کو بہت اہم بتایا اور کہا کہ موجودہ اجلاس میں اس پروجکٹ کی تازہ ترین صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

 

ٹیگس