Jun ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں طالبان کے 152 عناصر ہلاک

افغانستان کے مختلف علاقوں میں افغان سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان گروہ کے عناصر کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ۱۵۲ طالبان ہلاک ہو گئے۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے  کہ ملک کے مختلف علاقوں میں افغان سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں اور افغان فوج کی کاروائیوں میں  چوہتر  طالبان زخمی بھی ہوئے جبکہ اس گروہ کا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کر لیا گیا۔

افغانستان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ طالبان گروہ کے یہ عناصر صوبے لغمان، غزنی، لوگر، پکتیکا، میدان وردک، قندھار، زابل، غور، بادغیس، ہرات، سرپل، فاریاب، قندوز اور تخار میں ہلاک ہوئے۔

طالبان گروہ نے اب تک اس خبر پر اپنے کسی بھی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

ٹیگس