Jun ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۹ Asia/Tehran
  • غاصب صہیونی حکومت کو استقامتی محاذ کا سخت انتباہ

فلسطین کے استقامتی محاذ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو مسجد الاقصی کی ہتک حرمت کے نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

قدس شریف کے قدیمی علاقے اور مسجد الاقصی میں پرچم ریلی نکالے جانے کے صہیونی حکومت کے فیصلے پراستقامتی محاذ سے وابستہ گروہوں نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ تل ابیب کو اپنے اس جرم کے نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

فلسطین کے استقامتی گروہوں نے ایک نو نکاتی بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی غاصب حکومت پرچم ریلی نکالنے پر مصر ہے اور اس اقدام کے ذریعے سیف القدس جنگ کے دوران اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنا چاہتی ہی اسی لئے وہ ملت فلسطین کو مشتعل کرنے اور قدس شریف کے خلاف مسلسل جارحیت کا ارتکاب کررہی ہے۔

استقامتی محاذ نے اپنے اس بیان میں قدس کی غاصب حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لا‏ئے جانے کے ہرقسم کے اقدام کی مخالفت کرتے ہو‏ئے کہا ہے کہ ملت فلسطین کے خلاف جرم  مسلم امہ کے خلاف غداری اور خیانت کے مترادف ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جنگ بندی کے حق میں ہیں اور تمام عالمی اداروں سے چاہتے کہ وہ اس سے قبل کہ دیر ہوجائے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں اور غاصب صیہونی حکومت کو قدس شریف اور مسجد الاقصی کے خلاف جارحیت سے روکیں۔  

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

ٹیگس