Jun ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۳ Asia/Tehran
  • فلسطینی جوانوں کا انوکھا اقدام

۔آتشگير غبارے فضا میں چھوڑے جانے کے نتیجے میں غیر قانونی صیہونی بستیوں میں 20 سے زيادہ مقامات پر آگ لگ گئي

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فسلطینی جوانوں نے منگل کی صبح آتشگیر بیلون تیار کرکے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے کی فضا میں چھوڑ دیئے جس کے سبب غیرقانونی صہیونی بستیوں کے آس پاس واقع کھیتوں اور باغات میں وسیع پیمانے پرآگ لگ گئی۔

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی سمت سے مقبوضہ علاقوں کی طرف چھوڑے گئے آتشگیرغباروں کی وجہ سے 22 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رپورٹ کئے گئے ہیں۔

فلسطینی جوانوں نے تین سال قبل واپسی مارچ کے دوران آتشگیر پتنگوں ، گاڑیوں کے ٹائر جلاکر ان کے دھوئیں اور اب آتشگیر غبارے فضا میں چھوڑے جانے جیسے انقلابی طریقہ کار اپناکر صیہونی حکومت کو معاشی اعتبار سے لاکھوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

ٹیگس