Jun ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۹ Asia/Tehran
  • فلسطینی اتھارٹی یا صہیونیوں کا طفیلی ٹولہ

زخم خوردہ فلسطینی اتھارثی نے امریکی اشاروں پر نئی صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ٹیم تشکیل دے دی۔

صیہونیوں کے ساتھ سازشی مذاکرات پر یقین رکھنے والی فلسطینی اتھارٹی نے امریکی صدر جو بائیڈن کی درخواست پر نئی اسرائیلی حکومت سے ڈیل کرنے کے لئے مذاکراتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

صہیونی حکومت کے چینل 12 کے مطابق محمود عباس کی قیادت میں فلسطینی اتھارٹی کے ایک اعلی عہدیدار نے دعوی کیا ہے  کہ فلسطینی اتھارٹی  نئی اسرائیلی حکومت کے ساتھ بات چیت کے دوران اسرائیلی فوج کی فلسطین مخالف جارحیت کو روکنے اور مغربی کنارے سے متعلق تنازعے کو ختم کرنے پر زور دے گی۔

پی اے نے یہ بھی کہا کہ حساس علاقوں میں جہاں سیکورٹی کے مسائل درپیش ہیں وہاں پی اے کے اختیارات کا دائرہ وسیع کرنے اور باہمی اعتماد پیدا کرکے دو ریاستی نظریے کے نفاذ پر بھی ٹیم نئی اسرائیلی حکومت سے بات چیت کرے گی۔

صہیونی نیوز چینل کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سابق  وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کی حکومت کے خاتمے سے قبل ہی وائٹ ہاؤس نے فلسطینیوں کی مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے کا کام شروع کردیا تھا۔

یہ ایسی حالت میں ہے  کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ صیہونیوں کے تحقیرآمیز روئیے پر صیہونی حکومت کےسیاسی حلقے بھی تنقید کرنے لگے ہيں۔

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس