دیرالزور میں دہشت گرد امریکی اتحاد کی جارحیت
دہشت گرد امریکی فوجیوں نے شام کے دیرالزور علاقے میں حملہ کرکے کئی عام شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
شام کی سرکاری نیوزایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردی کے خلاف نام نہاد عالمی اتحاد کے طیاروں نے جمعرات کو دیرالزور کے شہر الشحیل کے الشبکہ محلے میں ہیلی بورن آپریشن کیا اور اس علاقے کے گھروں پر حملہ کرکے کئی شامی شہریوں کو گرفتار اورانھیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
امریکی جنگی طیاروں نے ڈیموکریٹک فورس نامی دہشتگرد گروہ کی ہم آہنگی سے دریائے فرات کے دونوں طرف واقع گذرگاہوں پرسنگین گولہ باری کی تاکہ ان علاقوں سے جبری بھرتی کے مخالف جوانوں کو باہر نہ نکلنے دیا جائے۔ امریکہ کے حمایت یافتہ ڈیموکریٹک فورس نامی گروہ کے عناصر، ایک عرصے سے علاقے کے نوجوانوں کو اپنے گروہ میں جبری طور پر بھرتی کرنے کا راستہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے ہیلی بورن آپریشن سے پہلے دہشت گرد امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے الشحیل آبی گذرگاہ پر بمباری کی تھی۔ شامی حکام نے بارہا زور دے کر کہا ہے کہ شام میں امریکی اقدام، غاصبانہ قبضے کے مترادف ہے۔