شیرین تگاب پر طالبان نے قبضہ کرلیا
Jun ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۱:۰۳ Asia/Tehran
افغانستان کا شہر شیرین تگاب طالبان کے ہاتھوں سقوط کر گیا ہے۔
افغان نیوز ایجنسی آوا پریس نے شمالی صوبہ فاریاب کی صوبائی کونسل کے رکن نادر سعیدی کے حوالے سے بتایا ہے کہ شیرین تگاب شہر پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔
نادر سعیدی نے مرکزی حکومت کی جانب سے کمک نہ پہنچنے کو شیرین تگاب کے سقوط کی اہم وجہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان نے کم سے کم چار سو افغان فوجیوں کو قیدی بنالیا ہے۔
چار روز سے جاری اس جنگ میں درجنوں افغان فوجی ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔
فاریاب صوبائی کونسل کے رکن نے صوبے کے دیگر شہروں کے بھی طالبان کے ہاتھوں سقوط کرجانے کی بابت خبردار کیا ہے۔
طالبان کی پیشقدمی اور بدامنی میں ہونے والے غیر معمولی اضافے نے افغان عوام میں تشویش کی لہر پیدا کردی ہے۔