یمنیوں نے امریکی ڈرون کا ویڈیو جاری کر دیا+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i388424-یمنیوں_نے_امریکی_ڈرون_کا_ویڈیو_جاری_کر_دیا_ویڈیو
یمنی ذرائع نے امریکا کے جاسوس ڈرون کا ویڈیو جاری کیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran

یمنی ذرائع نے امریکا کے جاسوس ڈرون کا ویڈیو جاری کیا ہے۔

یمنی ذرائع نے مشرقی صنعا میں فوج کی جانب سے امریکا کے جاسوسی طیارے کو تباہ کئے جانے کی خبر دی تھی۔

یمنی میڈیا نے مذکورہ ڈرون طیارے کا ویڈیو جاری کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے بدھ کے روز امریکا کے Scan eagle ڈرون طیارے کا ویڈیو جاری کیا۔

یمنی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ مآرب کے صرواح علاقے میں یہ ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

یمن کے وار میڈیا سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا کا یہ ڈرون طیارہ ایک گھنٹے میں 90 کیلومیٹر کا فاصلہ طے کرتا ہے۔ ڈرون طیارے کی لمبائی 1.4 میٹر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ڈرون طیارے کا وزن 20 کیلو ہے جبکہ اس کے پروں کی لمبائی 3.1 میٹر ہے جو 5.4 کیلومیٹر کی بلندی پر پرواز کر سکتا ہے۔

اسکن ايگل ڈرون طیارے کی قیمت 3.2 ملین ڈالر ہے جو 20 سے 24 گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں