Jun ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran

اس پر آشوب زمانے میں ابھی بھی انسانیت زندہ ہے۔

ترکی کے باشندوں نے انسانیت کی ایسی مثال پیش کی جو رہتی دنیا کے لئے سبق ہے۔

ترکی کے شہر مرسین میں چار شہریوں نے انسانیت کی زبردست مثال پیش کی ہے۔ ان چار افراد نے ایسا کارنامہ انجام دیا جو سب کے لئے سبق بن گیا۔ ان چار افراد نے جسمانی لحاظ سے کمزور اور ناتوان نوجوان کو اپنے ہاتھوں پر اٹھا کر امتحان سینٹر پہنچایا تاکہ نوجوان امتحان سینٹر کا دروازہ بند ہونے سے پہلے منزل پر پہنچ جائے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگوں نے تالیوں سے ان چار افراد کی قدردانی کی جبکہ مقامی حکام نے بھی ان افراد کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

 

ٹیگس