Jun ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
  • طالبان بھاری ہتھیار پاکستان منتقل کر رہے ہیں: افغانستان کا الزام

حکومت افغانستان نے دعوی کیا ہے طالبان، افغان فوج سے چھینے گئے ہلکے بھاری ہتھیار پاکستان منتقل کر ر رہے ہیں۔

افغانستان کے عبوری وزیر داخلہ کے دعوے کے مطابق، طالبان، حالیہ لڑائیوں کے دوران افغان فوج سے چھینے گئے ٹینک اور ہتھیار صوبہ زابل سے پاکستان کی جانب منتقل کر رہے ہیں۔

ادھر افغانستان کے ایک اعلی سیکورٹی عہدیدار عبدالستان میرزا کوال نے سیکورٹی اہلکاروں کو حکم دیا ہے کہ طالبان کی جانب سے زابل سے پاکستان منتقل کیے جانے والے تمام ٹینکوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جائے۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے فوجی سازوسامان کی پاکستان متنقلی کے دعوے کی تردید کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پچھلے چند روز کے دوران افغانستان کے درجنوں شہر طالبان کے ہاتھوں سقوط کر چکے ہیں۔ طالبان کی جانب سے جاری کیے جانے والی ویڈیو کلپ میں بھاری مقدار میں فوجی سازومان پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

ٹیگس