Jul ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • افغانستان میں کچھ امریکی فوجیوں کو باقی رکھا جائے گا: جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈں نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلا مکمل ہونے کی صورت میں بھی کچھ امریکی فوجیوں کو اس ملک میں باقی رکھا جائے گا۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈں نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ ماضی کی مفاہمت و سمجھوتے کے مطابق افغانستان سے امریکی فوجی انخلا عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے ملک کے سیکورٹی اہلکاروں کا دفاع کریں تاکہ ان کی پوزیشن مضبوط بن سکے۔

انہوں نے افغانستان کے بارے میں مزید کوئی جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ افغانستان کے بارے میں وہ آئندہ دنوں میں مزید گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایسوشیئیٹڈ پریس نے رپورٹ دی تھی کہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے فیصلے کے باوجود واشنگٹن نے اس ملک میں اپنے ساڑھے چھے سو فوجیوں کو باقی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس