Jul ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran

لندن میں کچھ شہری اداروں نے امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کرکے فلسطینی قوم سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا۔

یو نیوز نے ایک ویڈیو جاری کرکے لندن میں امریکی سفارتخانے کے باہر فلسطین کی حمایت میں ہونے والے بڑے مظاہرے کی خبر دی۔

مظاہرے میں شامل افراد نے فلسطین اور بیت المقدس کی حمایت میں نعرے لگائے۔ گزشتہ ہفتے بھی برطانوی عوام نے لندن میں برطانیہ کے وزیر ا‏عظم کے دفتر کے باہر اور صیہونی حکومت کے سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کرکے فلسطینیوں اور بیت المقدس کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

 

ٹیگس