Jul ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں صیہونیت مخالف مظاہرہ

برطانیہ کے سیکڑوں طلبا اور نوجوانوں نے لندن میں اجتماع کر کے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے جمعے کی شام لندن یونیورسٹی کے سامنے اجتماع کیا اور دیگر یونیورسٹیوں کی جانب احتجاجی مارچ کیا۔ اس مظاہرے میں بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کے بائیکاٹ اور اس غاصب حکومت کے مقابلے میں عوامی تحریک کی حمایت کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

مظاہرین نے فلسطینی پرچم بھی لہرائے، غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی اور برطانیہ کی حکومت سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جرائم بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ لندن میں اب تک بارہا صیہونیت مخالف مظاہرے کئے جا چکے ہیں جن میں مظاہرین نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے بھی لگائے اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم بند کرائے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس