ترکی، تارکین وطن کی بس کو حادثہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i389459-ترکی_تارکین_وطن_کی_بس_کو_حادثہ
ترکی میں بیس کے المناک حادثے میں متعدد تارکین وطن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
  • ترکی، تارکین وطن کی بس کو حادثہ

ترکی میں بیس کے المناک حادثے میں متعدد تارکین وطن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ترکی میں اتوار کی صبح ایک بس حادثے میں کم از کم 12 افراد ہلاک جبکہ 26 زخمی ہوگئے ہیں۔

 حادثے کا شکار ہونے والی بس میں پاکستانی، بنگلہ دیشی اور افغان شہری بھی سوار تھے۔  

ذرائع کے مطابق حادثہ ایران کے ساتھ ترکی کی سرحدی صوبے وان کے ضلع مرادیہ میں پیش آیا، جہاں بس کھائی میں جاگری اور اس میں آگ لگ گئی۔

فوری طور پر ہلاک ہونے والوں کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی، تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق بس میں غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے جن کا تعلق پاکستان، افغانستان اور بنگلادیش سے ہے۔