عراق و شام کی سرحدوں پر امریکی فوج کی نقل و حرکت
امریکی فوجیوں نے عراق و شام کی سرحدوں پراپنے اقدامات اور نقل و حرکت بڑھا دی ہے۔
عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجی دستوں نے شام سے ملحق عراقی سرحد پر اپنی گشت بڑھا دی ہے اور اس کے ساتھ ہی امریکی ہیلی کاپٹر بھی ان علاقوں میں پرواز کررہے ہیں۔ عراقی ذریعے کے مطابق امریکی فوجی گاڑیوں نے فیشخابور گذرگاہ سے اس علاقے کے ایک سرحدی دیہات میں پہنچ کر گشتی و تفتیشی کارروائیاں انجام دی ہیں۔عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ تین روز پہلے سے شروع ہونے والے ان اقدامات کا سبب ابھی واضح نہیں ہے۔
امریکی فوجی عراقی حکومت اور عوام کی مرضی کی پرواہ کئے بغیر یہ اقدامات انجام دے رہے ہیں۔ عراقی عوام اور گروہ اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کا انخلا چاہتے ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ بھی اس سلسلے میں ایک بل منظور کرچکی ہے۔ عراقی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق حکومت کو دی جانے والی مہلت ختم ہو چکی ہے۔