طالبان کی جانب سے افغانستان میں جنگ بندی کی پیشکش
Jul ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۸ Asia/Tehran
افغان طالبان نے قیدیوں کی رہائی کے بدلے 3 ماہ تک سیزفائر کی پیشکش کی ہے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق طالبان نے افغان حکومت کو جیلوں میں موجود طالبان قیدیوں کی رہائی کے بدلے 3 مہینے کے لیے سیز فائر کی پیش کش کی ہے۔
افغان حکومت کی جانب سے طالبان سے امن مذاکرات میں شامل نمائندہ نادر نادری نے بتایا کہ طالبان نے تقریباً 7 ہزار قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے اہم رہنماوں کے نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے بھی نکالے جائیں تاہم یہ ایک بہت بڑا مطالبہ ہے۔
دوسری جانب طالبان نے برطانیہ کی جانب سے طالبان کی ممکنہ حکومت کی تشکیل سے متعلق بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ کی وزیرجنگ نے کہا ہے کہ اگر افغانستان ميں طالبان اپنی حکومت بنالیتے ہیں تو ہم ان کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔