Jul ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran

سرزمین حجاز میں حج کا آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد فرزندان اسلام نے با ضابطہ طور پر مناسک حج کی انجام دہی شروع کر دی ہے۔ ویڈیو میں حجاج کرام کو خانۂ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سعودی حکام نے آج ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ کورونا پروٹوکول کے ساتھ مناسک حج کی انجام دہی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فرزندان اسلام آج حج تمتع کی انجام دہی کے لئے مکہ مکرمہ میں وارد ہوئے ہیں جو کل اتوار کے روز میدان عرفات کا رخ کریں گے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق اس سال بھی گزشتہ برس کی مانند صرف وہی افراد حج کی سعادت حاصل کر پائے ہیں جو سعودی عرب میں موجود تھے۔ اسکے علاوہ اس بار حاجیوں کے لئے کورونا ویکسین کی شرط بھی لگا دی گئی تھی جس کے تحت سعودی حکام نے صرف ان افراد کو اجازت دی ہے جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لے لی ہیں۔

اس بار سعودی حکام نے کل ۶۰ ہزار افراد کو حج بجا لانے کی اجازت دی ہے جنہیں پانچ لاکھ ۵۸ ہزار خواہشمند افراد کے درمیان سے انتخاب کیا گیا ہے۔

اب سے دو سال قبل یعنی دوہزار انیس میں حاجیوں کی تعداد پچیس لاکھ کے قریب تھی۔

ٹیگس