Jul ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا، پاکستانی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ

افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا اور تشدد کے خلاف کابل کے شہریوں نے پاکستانی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔

کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے جمع ہونے والے مظاہرین افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا اور تشدد کے واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار اور قرار واقعی سزا دی جائے-

حکومت افغانستان کی جانب سے بھی اس واقعے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا اور تشدد کے واقعے میں ملوث افراد کو اڑتالیس گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کریں۔

پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہنگامی بنیادوں پر تفتیش کی جارہی ہے اور آئندہ چند گھنٹوں میں حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔

ٹیگس