Jul ۱۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
  • قطر میں بین الافغان مذاکرات کا دوسرا دور

افغانستان کے جنگی حالات کے تناظرمیں قطر میں بین الافغان امن مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے -

افغانستان کی قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے قطر میں بین الافغان امن مذاکرات کے دوسرے دور کے موقع پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں مذاکرات کے نتیجہ بخش ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

افغانستان کی قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ کی زیر قیادت حکومت افغانستان کے نمائندہ وفد اور طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر کی زیر قیادت وفد کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں یہ امن مذاکرات ہفتے کے روز شروع ہوئے ہیں جس کا دوسرا دور بھی منعقد ہوا- عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات میں جنگ بندی، عبوری حکومت کی تشکیل اور طالبان قیدیوں کی رہائی جیسے مسائل پر گفتگو ہو رہی ہے۔طالبان رہنما ملا ہیبت اللہ نے عید الاضحی کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس