غزہ پر صیہونی حکومت کا فضائی حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i390250-غزہ_پر_صیہونی_حکومت_کا_فضائی_حملہ
صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے غزہ کے شمال مشرقی علاقے خان یونس پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۴:۱۶ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی حکومت کا فضائی حملہ

صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے غزہ کے شمال مشرقی علاقے خان یونس پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے  یہ حملہ غزہ سے ملحق صیہونی کالونیوں پر آتشیں بالون پھینکے جانے کے جواب میں کئے ۔

فلسطینی ذرائع نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی رپورٹ نہیں دی ہے۔

 اس سے قبل صیہونی حکومت کے وزیرجنگ نے غزہ سے آتشیں بالون پھینکے جانے پر متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس قسم کے حملوں پر ہوائی حملے کئے جائیں گے۔