امریکی فوجیوں کو ہر صورت میں نشانہ بنائیں گے: عراقی گروہوں کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i390291-امریکی_فوجیوں_کو_ہر_صورت_میں_نشانہ_بنائیں_گے_عراقی_گروہوں_کا_اعلان
عراق کی استقامتی تحریک نجبا نے کہا ہے کہ وہ عراق میں موجود امریکی فوجیوں پر حملہ کرے گی خواہ وہ کسی بھی عنوان سے عراق میں رہنے کی کوشش کریں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکی فوجیوں کو ہر صورت میں نشانہ بنائیں گے: عراقی گروہوں کا اعلان

عراق کی استقامتی تحریک نجبا نے کہا ہے کہ وہ عراق میں موجود امریکی فوجیوں پر حملہ کرے گی خواہ وہ کسی بھی عنوان سے عراق میں رہنے کی کوشش کریں۔

عراق کی استقامتی تحریک نجبا کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق میں موجودگی برقرار رکھنے کے لئے موجودگی کا عنوان بدلنا امریکا کی نئی چال ہے۔

انہوں نے کہا کہ نام اور عنوان سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور امریکی جس بھی عنوان سے عراق میں رہیں گے ان پر حملہ کیا جائے گا-

تحریک النجبا کے ترجمان کے مطابق عراق کے عبوری وزیر اعظم، وزیر دفاع اور قومی سلامتی کے امور کے مشیر نے کہا کہ عراق کو اپنی سیکورٹی اور استحکام کے لئے غیر ملکی فوجوں کی ضرورت نہیں ہے-

عراق کے دیگر گروہوں نے بھی اپنے ملک میں دہشت گرد امریکی فوج کی کسی بھی عنوان سے موجودگی کی مخالفت کی ہے -