شام، درعا میں شدید جنگ کے درمیان، 48 گھنٹے کی جنگ بندی پر موافقت
Jul ۳۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۳ Asia/Tehran
شام کے جنوبی صوبے درعا میں 48 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔
شام کی فوج اور مسلح دہشت گردوں نے شام کے جنوبی صوبے درعا میيں 48 گھنٹے کی جنگ بندی پر موافقت کر لی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں روس کے پیس سینٹر کے نائب سربراہ وادیم کولت نے صوبہ درعا میں شام کی فوج اور مسلح دہشت گردوں کے دومیان 48 گھنٹے کی جنگبندی پر موافقت کر لی ہے۔
الجزیرہ چینل نے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی شام کے درعا شہر میں موجود مسلح دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کا آپریشن شروع ہونے کے دو دن بعد ہی روس کی ثالثی سے دو فریق کے درمیان 48 گھنٹے کی جنگ بندی پر موافقت ہوگئی ہے۔
شام کے نام نہاد انسانی حقوق مرکز نے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ تین سال کے دوران درعا میں ہونے والی دو روز کی جنگ بہت ہی شدید تھی اور شام کی فوج نے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔