Aug ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۴ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر کو شہید کر دیا گیا ہے۔

الحشد الشعبی کے نویں بٹالین کے کمانڈر ابو صادق الخشخشی کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اس وقت شہید کیا جب وہ اپنے گھر سے دفتر جا رہے تھے۔ ابھی حال ہی میں داعش دہشتگردوں نے صوبہ صلاح الدین میں ایک مجلس عزا پر حملہ کر کے گیارہ عراقی شہریوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔

الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے اس سے قبل کہا تھا کہ داعش کے قبضے سے آزاد ہونے والے علاقوں میں امن و سیکورٹی قائم کرنے کے لئے پوری سنجیدگی سے اقدامات عمل میں لانا ضروری ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر آزاد ہونے والے علاقوں میں سیکورٹی قائم نہ ہوئی تو داعش کی دہشتگردانہ کارروائیاں پہلے سے زیادہ بڑھ جائیں گی۔

عراق میں داعش کی شسکت کے باوجود اب بھی اس گروہ کے بعض عناصر اس ملک میں موجود ہیں اور اکا دکا کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں

ٹیگس