اسرائیلی تھنک ٹینک کا کابینہ کو سازشی مشورہ؛ فلسطینیوں کو فریب دیں تا کہ وہ مزاحمت سے دستبردار ہوجائیں
Aug ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۰ Asia/Tehran
ایک اسرائیلی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو فریب دیں تاکہ وہ مزاحمت سے دستبردار ہو جائیں۔
اسرائیل کے ایک تھنک ٹینک کے سربراہ نے تل ابیب کی نئی کابینہ کو تجویز دی ہے کہ فلسطینیوں سے مقابلے کے بجائے ان کو دھوکہ دینے کی کوشش کریں تاکہ وہ مزاحمت سے دستبردار ہو جائیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں موجود میڈل ایسٹ انجمن نامی تھنک ٹینک کے ڈائریکٹر گرگ رومن نے اسرائیلی کابینہ کو تجویز دی ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے اسٹیک و کیروٹ کی پالیسی پر کاربند رہیں۔
تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ ایک جنگجو حریف پر فتح کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کو دشمنی ترک کرنے پر آمادہ کر لے تاکہ وہ دشمنی چھوڑنے پر تیار ہو جائے اور مزاحمت سے دستبردار ہو جائے۔