شام: نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا
Aug ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۰:۰۴ Asia/Tehran
شام کی نئی کابینہ نے صدر بشار اسد کے روبرو اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔
وزیراعظم حسین عرنوس اور ان کی کابینہ کے ارکان نے صدر بشار اسد کے روبرو اپنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
اس سے پہلے صدر بشار اسد نے اپنے ایک حکم کے ذریعے وزیراعظم حسین عرنوس کی کابینہ کی منظوری دی تھی۔ شام کی نئی کابینہ تیس ارکان پر مشتمل ہے۔
صدر بشار اسد چھبیس مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں پچانوے فی صد ووٹ حاصل کرکے ایک بار پھر ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے حسین عرنوس کو وزیر اعظم نامزد کرکے کابینہ کی تشکیل کا حکم دیا تھا۔