Aug ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی فائرنگ، شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چار ہوگئی

غرب اردن کے شہر جنین میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہونے والے فلسطینوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

 فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں چار فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں سے دو کی لاشیں اسرائیل نے روک لی ہیں۔

اس سے پہلے آمدہ خبروں میں کہا گیا تھا کہ جنین کے داخلی راستے پر صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

 مذکورہ چار فلسطینیوں کی شہادت کے بعد مختلف فلسطینی تنظیموں نے پورے مغربی کنارے میں عام ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران مقبوضہ علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ، غاصبانہ اور وحشیانہ اقدامات میں شدت آ گئی ہے جس کے باعث اب تک سیکڑوں فلسطینی زخمی اور درجنوں شہید ہو چکے ہیں،

ٹیگس