ایران و پاکستان کا انسداد منشیات میں انٹلیجنس تعاون پر اتفاق
Oct ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی انسداد منشیات پولیس کے سربراہ کی اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات میں منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق انٹلیجنس تعاون اور سرحدی ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے-
سحرنیوز/ایران: پاکستان کی انسداد منشیات فورس ای این ایف کے شعبہ تعقات عامہ نے آج ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ایران کی انسداد منشیات پولیس کے کمانڈر، ایرج کاکاوند نے اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان کی انسداد منشیات فورس کے ہیڈکوارٹر میں اس فورس کے سربراہ جنرل عبدالمعید سے ملاقات اور گفتگو ۔ایران اور پاکستان کی انسداد منشیات فورس کے اعلی وفود کی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیل سے گفتگو ہوئی اور منشیات کے خلاف مہم میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا