Aug ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • صیہونی دہشتگردوں کی جارحیت، دو فلسطینی نوجوان شہید

صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی جوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔

سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے منگل کی صبح مشرقی نابلس کے بلاطہ کیمپ پر ایک فلسطینی نوجوان کے گھر پر حملہ کر کے سارا ساز و سامان تباہ کر دیا اور خود اسے بھی گرفتار کر لیا۔

اس نوجوان کی گرفتاری کے بعد فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ صیہونی فوجیوں نے جھڑپ کے دوران براہ راست فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ۔

صیہونی فوجیوں نے منگل کو بعض دیگر فلسطینی علاقوں پر بھی یلغار کی اور ایک آزاد شدہ فلسطینی نوجوان سمیت کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

ٹیگس