مسجدالاقصی میں 45 ہزار نمازیوں کا روح پرور اجتماع
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i392474-مسجدالاقصی_میں_45_ہزار_نمازیوں_کا_روح_پرور_اجتماع
رکاوٹوں اور ناکہ بندی کے باوجود مسجدالاقصی میں نماز جمعہ کے روح پرور اجتماع میں 45 ہزار فلسطینوں نے شرکت کی۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۴:۵۶ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی میں 45 ہزار نمازیوں کا روح پرور اجتماع

رکاوٹوں اور ناکہ بندی کے باوجود مسجدالاقصی میں نماز جمعہ کے روح پرور اجتماع میں 45 ہزار فلسطینوں نے شرکت کی۔

قدس شریف کے ادارہ اوقاف کے اعلان کے مطابق  گزشتہ ہفتے کی طرح اس جمعہ کو بھی اسرائیل نے  مسجدالاقصی کی جانب جانے والی سڑکوں کی ناکہ بندی کی اور رکاوٹیں کھڑی کیں لیکن اس کے باوجود فلسطینی اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے مسجد الاقصی میں داخل ہوئے، یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب صیہونی فوجیوں نے طاقت کے زور پر فلسطینیوں خاص طور پر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو مسجد کے اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ اس موقع پر فلسطینی نمازیوں نے قدس شریف اور غزہ کے لوگوں کی حمایت میں نعرے لگائے۔