Sep ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۱:۰۷ Asia/Tehran
  • بے شرمی کی سالگرہ ،متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مراکش کے مندوب اسرائیلی سفیر کے ساتھ جشن میں شامل 

اقوام متحدہ میں اسرائيل کے نمائندہ دفتر نے کچھ عرب ملکوں کے ساتھ ہونے والے " ابراہیم معاہدہ " کی سالگرہ پر جشن کا انعقاد کیا جس میں مختلف ملکوں کے سفراء کو دعوت دی گئي ۔    


       یہ جشن نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق تیرہ ستمبر کو بارہ بجے  منہٹن ایک یہودی مرکز میں منعقد کیا جائےگـا ۔

           خبروں کے مطابق اس پروگرام میں اقوام متحدہ میں اسرائيل کے مندوب جلعاد اردان تقریر کریں گے اور پروگرام میں متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مراکش کے سفراء بھی شرکت کر رہے ہيں ۔ اسی طرح پروگرام میں اقوام متحدہ کے امریکہ کی مندوب لنڈا تھامس گرینفیلڈ بھی حصہ لیں گی ۔ اسرائیلی نمائندہ دفتر سے جاری بیان میں بتایا گيا ہے کہ توقع ہے کہ اقوام متحدہ میں مختلف ملکوں کے دسیوں سفیر اس جشن میں حصہ لیں گے ۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ جشن فیس بک پر لائیو دکھایا جائے گا ۔

واضح رہے متحدہ عرب امارات اور بحرین نے پندرہ ستمبر  سن دو ہزار بیس میں وائٹ ہاوس میں ایک معاہدہ پر دستخط کرکے اسرائيل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا عہد کیا تھا جبکہ مراکش نے دسمبر دو ہزار بیس میں اسرائيل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کئے تھے اور اسی دن امریکہ کے اس وقت کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک صدارتی فرمان پر دستخط کرکے ، متنازع مغربی صحراء پر مراکش کے حق کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا تھا ۔  

           

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

 

 

 

ٹیگس