لبنان میں 20 ٹن آمونیئم نائٹریٹ سے لدا ایک ٹرک ضبط
لبنان کے سکیورٹی اہلکاروں نے 20 ٹن آمونیئم نائٹریٹ سے لدے ایک ٹرک کا پتہ لگا کر اُسے ضبط کر لیا ہے۔
لبنان کی وزارت داخلہ نے بعلبک شہر میں ایک ایسے ٹرک کے پکڑے جانے کی خبر دی ہے جس میں 20 ٹن اشتعال انگیز کیمیائی مادہ امونیئم نائٹریٹ لدا تھا۔
سنیچر کو لبنان کے النہار اخبار کے مطابق، اس ٹرک کے پکڑے جانے کے بعد لبنانی وزیر داخلہ بسام مولوی علاقے کے میئر کے ساتھ ضبط کئے گئے ذخیرہ کو دیھکنے گئے۔
لبنان کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ اس معاملہ کی تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تحقیقات کی پیروی کے لئے آئے ہیں نہ کہ تحقیقات سے معلوم ہوئے حقائق کا اعلان کرنے۔ انہوں نے کہا کہ وہ (فی الحال) گرفتار ہوئے لوگوں کے نام کا اعلان نہیں کرین گے۔
بسام مولوی نے کہا کہ ہم اس مواد کو محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی کوشش کرینگے تاکہ اس پر سیدھی حرارت یا سورج کی روشنی نہ پڑے کہ پھر کوئی دوسرا المیہ رونما ہو۔
قابل ذکر ہے کہ 4 اگست سنہ 2020 کو بیروت بندرگاہ پر 30 ہزار ٹن سے زیادہ امونیئم نائٹریٹ کے ایک انبار میں ہولناک دھماکہ ہوا تھا جس میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے اور 6000 سے زیادہ زخمی ہوئے جبکہ 3 لاکھ لوگ بے گھر ہوئےتھے۔ اب تک اس ہولناک سانحے کی یقینی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم بعض ماہرین نے واقعے کی سامنے آنے والی ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد یہ گمان ظاہر کیا ہے یہ دلخراش واقعہ ایک حملے کا نتیجہ تھا جس میں ممکنہ طور پر صیہونی حکومت ملوث ہو سکتی ہے۔